بھٹکل 19/اکتوبر(ایس او نیوز) 15/اکتوبر تا 31/اکتوبر 2022 ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے انسانی بنیادی مسائل کو حل کرنے میں حکومت کی ناکامی کے پیش نظر مرکزی موضوع ملک بھر میں بڑا بوال روزی روٹی کا ہے سوال عنوان کے تحت چلائی گئی ملک گیر مہم کا کارواں 20/اکتوبر کو بھٹکل پہنچ رہا ہے ۔ اس بات کی اطلاع ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 20/اکتوبر بروز جمعرات کو کارواں صبح ٹھیک ساڑھے دس (10:30) بھٹکل تیگنگنڈی کراس پہنچے گا۔جہاں بائیک ریلی کی شکل میں کارواں کا استقبال کیا جائیگا۔ اور یہ ریلی آمین الدین روڈ سے ہوتے ہوئے پبلک چبوترہ پر اختتام ہوگی۔ جہاں پارٹی کے ریاستی لیڈران عوام الناس سے خطاب فرمائیں گے۔
عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
کارواں کی استقبالیہ بائک ریلی میں شرکت کے خواہشمند حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور ہلمیٹ کے ساتھ صبح ٹھیک دس(10) بجے آمین الدین روڈ پر واقع پارٹی آفس کے پاس جمع ہوں۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں 15/اکتوبر 2022 کو گلبرگہ شہر سے کارواں کے ذریعہ اس مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔